Saturday, 11 March 2017

World cup 2019

قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی سے شرکت کا پروانہ مل سکتا ہے ۔

کراچی : ( کرکٹ نیوز ) پاکستان کے دوہزار انیس میں انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں رسائی کا امکان روشن ہو گیا ۔ ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش شکست گرین شرٹس کیلئے مفید رہی اور پاکستان کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی شرمندگی سے بچ سکتا ہے
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ پوائنٹس کا فرق آ گیا ہے ۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں تین ،صفر سے ہرایا تھا جس کے باعث ویسٹ انڈین ٹیم کے دو پوائنٹس کم ہو گئے اور وہ 89 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود گرین شرٹس سے پانچ پوائنٹس کے خسارے میں چلی گئی ہے ۔ ون ڈے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز اس وقت 84 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہے اور اس کے میگا ایونٹ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوتے نظر آرہے ہیں ۔
پاکستان آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گا جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے بھی گرین شرٹس کو فائدہ ملنے کا امکان ہے ۔ آئی لینڈرز نے سیریز جیت لی تو بنگال ٹائیگرز تنزلی کے بعد آٹھویں جبکہ پاکستان ساتویں پوزیشن پر براجمان ہو جائے گا ۔ اگر پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہو گیا تو پھر ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے گرین شرٹس کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی ۔ رینکنگ میں انگلینڈ سمیت سات ٹاپ ٹیمیں 30 ستمبر تک ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ بنائیں گی ۔